خواجہ سراؤں کیلئےسندھ کی سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ مقرر

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ کابینہ نے تمام صوبائی سرکاری اداروں میں خواجہ سراؤں کیلئے نوکریوں کا کوٹہ مقرر کردیا ہے.

صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت میں ہوا تھا جس میں ٹرانسجینڈر (خواجہ سراؤں) کیلئے تمام سرکاری اداروں میں 0.5 فیصد نوکریوں کا کوٹہ مقرر کرنے کی منظوری دی گئی.

کابینہ اجلاس میں شرکت اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو مرکزی دھارے میں لینا ہے، ہم انہیں معاشرے کے کارآمد لوگ بنانا چاہتے ہیں.

انھوں نے کہا آج انہیں کابینہ کی طرف سے کوٹا مقرر ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں، ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو اپنی تعلیم پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور سرکاری نوکریوں کی درخواست دینے کیلئے تمام کاغذات تیار رکھنے ہوں گے۔

سندھ کابینہ نے پاکستان ایگریکلچرل اینڈ اسٹوریج سروسز کارپوریشن (پی اے ایس ایس سی او) سے ایک لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری دیدی جس کی قیمت 844.50 فی 100 کلوگرام بیگ ہوگی۔

سندھ کابینہ نے گندم کی اشو پرائس 3450 روپے فی 100 کلوگرام بیگ مقرر کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں آٹے کی قیمت میں کمی لانا چاہتا ہوں، ہم کم سے کم غریب عوام کو روٹی تو سستی دیں۔

Comments are closed.