برطانیہ میں 39 لاشوں سے بھرا کینٹینر برآمد، کھلبلی مچ گئی


لندن (نیٹ نیوز)برطانیہ کی کاؤنٹی اسیکس میں لاشوں سے بھرا کنٹینر برآمد ہوا ہے جس میں 39 افراد کی لاشیں پڑی ہوئی تھیں۔

اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسٹرن ایوینیو کے واٹر گلیڈ پارک کے پاس کنٹینر سے ملنے والی لاشوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولنسز طلب کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ ڈرائیور کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ اسی نے ان افراد کو قتل کیا ہے۔

چیف سپرنٹنڈنٹ پولیس نے واقعے کو انتہائی المناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے ہم لاشوں کی شناخت اور ان کے قتل کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم یہ ایک طویل مرحلہ ہو سکتا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جس گاڑی سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں وہ بلغاریہ سے تعلق رکھتی ہےجو 19 اکتوبر کو ہولی لینڈ میں داخل ہوئی، ہم اس حوالے سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

Comments are closed.