جب بھی انتخابات ہوں سرجیکل سٹرائیک کا ڈھونگ رچایا جاتا ہے.کانگریس رہنما

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما اکھلیش سنگھ نے ہریانہ اور مہاراشٹرا میں انتخابات کے موقع پر سرحد پار کارروائی کے دعوے کو مودی کی سیاست قرار دے دیا ۔

انھوں نے کہا ہر بار الیکشن سے پہلے سرحد پار کارروائی کا ڈرامہ، بھارتی فوج مودی کے ہاتھوں سیاسی کٹھ پتلی بن کر رہ گئی۔

بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما اکھلیش پرتاپ سنگھ کا کہنا ہے کہ ملک میں جب بھی انتخابات ہوتے ہیں، سرجیکل سٹرائیک کا ڈھونگ رچایا جاتا ہے۔

اکھلیش سنگھ نے بھارتی فوج کے دعوے کو بھارت کے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کا حربہ قرار دے دیا اور کہا کب تک عوام کو ایسی کہانیاں سنا کر توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے.

کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی کارروائی کا علم نہیں، ہاں اتنا معلوم ہے کہ ہریانہ اور مہاراشٹرا میں انتخابات ہورہے ہیں اور ہر بار انتخابات سے پہلے بی جے پی فائدہ پہنچانے کے لیے اس طرح کے دعوے ہوتے رہتے ہیں۔

Comments are closed.