پاکستان اور سری لنکا کا تیسرا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا

کراچی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ آج نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

سیریز میں پاکستان کو مہمان ٹیم پر 1-0کی برتری حاصل ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ مہمان سری لنکن ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے سرانجام دیں گے۔

تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو ہونا تھا جو بارش کے منسوخ کر دیا گیا تھا. موسم کی خرابی کے باعث دوسرا میچ ری شیڈول کیا گیا.

دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ پاکستان نے جیت لیا تھا.  تیسرا اور آخری ون ڈے میچ (آج) بدھ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.