مریم نواز کی ضمانت کی درخواست پر چیئر مین نیب کو نوٹس جاری


لاہور (ویب ڈیسک) مریم نواز کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہائی کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کر دیا اور 14 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔

ضمانت کی درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز ملک کے تین بار منتخب ہونے والے وزیر اعظم کی صاحبزادی ہیں۔ نواز شریف نے ملکی ترقی کے لئے بہت اقدامات کیے۔ ملزمہ کا خاندان سیاسی تاریخ کا حامل ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کا بے بنیاد کیس بنا کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مریم نواز کے وکیل نے مو¿قف اختیار کیا ایس ای سی پی نے نیب کو ریفرنس کے لئے کوئی خط نہیں لکھا۔ کمپنی کیس میں نیب مداخلت نہیں کر سکتی۔

کوٹ لکھپت جیل میں قید مریم نواز نے درخواست میں مو¿قف اختیار کیا کہ نیب نے قانون کا غلط استعمال کر کے گرفتار کیا۔

یہ بھی استدعا کی گئی کہ پانامہ لیکس کیس میں تمام جائیدادیں اور اثاثے ڈیکلیئر کر رکھے ہیں۔ چودھری شوگر ملز ریفرنس اور منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہائی کی درخواست کے حتمی فیصلے تک عبوری ضمانت پر رہا کیا جائے۔

Comments are closed.