وزیراعظم کاشاندار استقبال، اللہ کی رضا کےلئے کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں. عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، ائرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا.

امریکا کے 7 روزہ دورے کے بعد وزیراعظم عمران خان نیویارک سے اسلام آباد واپس پہنچےہیں، وطن واپسی کے دوران انہوں نے سعودی عرب میں مختصر قیام کیا۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت رزاق داؤد، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور دیگر اہم سیاسی و سرکاری شخصیات بھی موجود ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے استقبال کے لیے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے وفاقی اور صوبائی وزرا کی قیادت میں قافلے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود تھے.

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچے تھے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر استقبالی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا کہ کشمیریوں کا کیس یو این میں پیش کرنےکےکیلیےآپ کی دعاؤ ں کا شکریہ، خاص طور پر بشریٰ بیگم کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے بہت دعائیں کیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم ہورہا ہے، کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا جہاد ہے، ہم کشمیریوں کے ساتھ اس لیے کھڑے ہیں کہ ہم سے اللہ راضی ہوجائے.

انھوں نے کہا جب تک آپ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں وہ جدوجہد جاری رکھیں گے، جدوجہد میں اچھے برے وقت آتے ہیں ہم نے مایوس نہیں ہونا، کشمیر کے لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، کشمیر کے عوام پاکستانی عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں اب برے وقت میں آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ بھارت کی فاشسٹ اور مسلمانوں سے نفرت کرنے والی مودی سرکار کو دنیا کے ہر فورم پر  بے نقاب کروں گا۔

Comments are closed.