اوول ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو135 رنز سے شکست، ایشز سیریز برابری پر ختم

لندن (ویب ڈیسک ) انگلینڈ نےاوول ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو آخری میچ میں ایک سو پینتیس رنز سے ہرا کر ساکھ بچا لی، ایشز سیریز برابر ہوگئی۔ جوفرا آرچر مین آف دی میچ قرار پائے۔

ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میں کینگروز تین سو ننانوے رنز کا بڑا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ آسٹریلیا کو ایک سو پینتیس رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا.

آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں دو سو تریسٹھ رنز پر ہی آؤٹ ہوگئی۔ جوفرا آرچر نے پھر آسٹریلیا کیلئے مشکلات پیدا کی، انہوں نے چھ کھلاڑیوں کو پویلین بھجوایا۔

انگلینڈ کے بین سٹوکس مین آف دی سیریز قرار پائے۔ پچپن کی ایوریج سے چار سو اکتالیس رنز بنائے جس میں ایک میچ تنہا جتوانے میں کامیاب رہے


47 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایشز سیریز برابر رہی ہوئی، سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ کے بولرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں آسٹریلیا کو بہت بڑے سکور نہیں کرنے دیے۔

میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ نے 294 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 225 رنز بنا سکی۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ نے 329 رنز بنا کر 399 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں مہمان ٹیم 263 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سنہ 1948 سے اب تک آسٹریلیا نے ایشز میں اتنا بڑا ہدف کامیابی سے حاصل نہیں کیا ہے۔

سیریز کے چوتھے میچ تک 2-1 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر کے آسٹریلوی ٹیم پہلے ہی اس بات کو یقینی بنا چکی تھی کہ وہ ایشز کا اعزاز برقرار رکھیں گے۔

انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں سٹورٹ براڈ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور انگلش اٹیک کی قیادت کی۔ انھوں نے چار اہم وکٹیں حاصل کیں۔ اس میچ میں جیک لیچ نے چار جبکہ جوفرا آرچر (پہلی اننگز میں) 2ھ وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلوی اوپنر سٹیون سمتھ کے لیے یہ سیریز انتہائی کامیاب رہی ہے اور اس سیریز میں متعدد سنچریوں کی بدولت وہ آئی سی سی کی موجودہ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں

Comments are closed.