بااثر 500مسلم شخصیات میں عمران خان29، مولانا تقی عثمانی کا چھٹا نمبر، طیب اردوان سرفہرست

فوٹو :جیو نیوز ویب سائٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان دنیا کی 500 بااثر ترین مسلمان شخصیات کی فہرست شامل، ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوان سہر فہرست ہیں۔

اس حوالے سے اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر کی جانب سے مسلم دنیا کے 500 بااثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز دوسرے جب کہ اردن کے شاہ عبداللہ دوئم تیسرے نمبر پر ہیں۔

فہرست میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور مذہبی اسکالر مفتی تقی عثمانی کو چھٹے نمبر پر بااثر ترین مسلم شخصیت قرار دیا گیا ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان 29 ویں اور معروف مبلغ دین مولانا طارق جمیل 40 ویں نمبر پر ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں 13 ویں نمبر پر ہیں جب کہ دبئی کے شیخ محمد بن زید النہیان 15 ویں اور حزب اللہ کے حسن نصراللہ 23 نمبر پر ہیں۔

مصر سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبالر محمد صالح اس فہرست میں 46 اور عراق کے سیاسی رہنما مقتدا الصدر 47 ویں نمبر پر ہیں۔

بااثر اسلامی شخصیات کی اعزازی فہرست میں ملالہ یوسفزئی، حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ، معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر زاکر نائک، مذہبی رہنما شیخ محمد الیاس عطار قادری اور میئر لندن صادق خان بھی شامل ہیں۔

پاکستان کے ڈاکٹر عطاء الرحمان، عمر سیف اور عرفان صدیقی سمیت دیگر نام بھی بااثر مسلم شخصیات کی اعزازی فہرست میں شامل ہیں۔

Comments are closed.