پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ایک اور دبئی پروفیشنل باؤٹ جیت لی

دبئی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے باکسر محمد وسیم نے دبئی میں ہونے والی پروفیشنل باؤٹ جیت لی۔

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے یو اے ای میں منعقدہ پروفیشنل باؤٹ میں کامیابی حاصل کی، محمد وسیم نے فلپائن کے باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔

محمد وسیم کا یہ پروفیشنل باکسنگ کیریئر کا 9واں مقابلہ تھا جو انھوں نے جیتا ہے، انہوں نے کامیابی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے نام کردی۔

باکسر محمد وسیم نے کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائٹ جیتنے پر بہت خوش ہوں، آئندہ بھی پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا۔

محمد وسیم کا کہنا تھا کہ میرے غیرملکی ٹرینر ڈینی وان نے اسکاٹ لینڈ میں پچھلے چھ سے سات ماہ سخت ٹریننگ کرائی جس کا رزلٹ آج کامیابی کی صورت میں ملا ہے.

Comments are closed.