کے پی اسمبلی میں حلف اٹھانے یا نہ اٹھانے کی جنگ کیوں ہے؟

50 / 100

فوٹو: فائل

پشاور: کے پی اسمبلی میں حلف اٹھانے یا نہ اٹھانے کی جنگ کیوں ہے؟الیکشن کمیشن بھی بے بس ہوگیا اسمبلی کے معاملات میں مداخلت نہیں کی جاسکتی تاہم انتخابات ملتوی ہونے کے خدشات موجود ہیں۔

منگل کو اگرخیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری کے معاملہ پر حلف نہ ہونے کی صورت میں سنی اتحاد کونسل کو سینیٹ کی 11 میں سے 10 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

صوبائی اسمبلی میں اس وقت سنی اتحاد کونسل کے 91 اور اپوزیشن کے 27 اراکین نے حلف لیا ہے۔ 25 مخصوص نشستیں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کو ملی ہیں۔

اگر 25 ایم پی ایز نے حلف اٹھا لیا تو اپوزیشن کو ایک کی بجائے چار نشستیں مل سکتی ہیں تاہم سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر ابھی مقدمہ بازی ختم نہ ہونے سے معاملات خراب ہوئے۔

کے پی اسمبلی میں حلف برداری سے حکومت جنرل کی 2 اور خواتین و ٹیکنوکریٹ کی ایک ایک نشست سے محروم ہوسکتی ہے۔

خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ہونے یا نہ ہونے کے متعلق الیکشن کمیشن نے تاحال نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے تاہم تاہم پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ یہ سارے مسائل ہی الیکشن کمیشن کے پیدا کردہ ہیں۔

Comments are closed.