شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس میں سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں سزا معطلی کی لیے متفرق درخواست دائر کر دی۔

شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ آفیشل سیکرٹریٹ کی ایکٹ کے سیکشن 9کے تحت دی گی سزا میں سازش یا غداری ثابت نہیں ہوسکی۔بطورسابق وزیر خارجہ سائفر حفاظت کی زمہ داری،میری نہیں پرنسپل سیکرٹری کی تھی۔

درخواست میں مزید کہاہے کہ سپریم کورٹ اس معاملہ میں پہلے ہی درخواست گزار کو ضمانت بعد از گرفتاری دی چکی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ دو مرتبہ قانونی نقائص کیوجہ سے ٹرائل کالعدم قرار دیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سابق سزا معطل کرکے رہا کیا جائے۔

Comments are closed.