اداکارہ سارہ علی خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری

45 / 100

فائل:فوٹو

ممبئی: ابھرتی ہوئی اداکارہ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ فلمساز کرن جوہر نے اداکارہ کی نئی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا۔فلم ساز اور ہدایت کار کرن جوہر نے جدوجہدآزادی میں پیش آنے والے حقیقی واقعات کو مکمل تاریخی پس منظر میں فلمایا ہے۔

سارہ علی خان کی نئی فلم کا نام ’اے وطن میرے وطن‘ ہے جو انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے کی جدوجہد کے دوران برپا ہونے والی” ہندوستان چھوڑو تحریک“ میں ریڈیو کے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔

فلم کے مصنفین کا کہنا ہے کہ انگریزوں سے بغاوت اور آزادی کی جدوجہد میں ریڈیو نے اہم کردار ادا کی اور پورے ملک کو متحد رکھا۔ریڈیو نے یہ کام کیسے کیا اور کیا کیا پاپڑ بیلے یہ کہانی کا موضوع ہے جو بتائے گا کہ میڈیا صرف تفریح کا نام نہیں بلکہ اپنی ذات میں ایک تحریک ہے اگر اس کا درست استعمال کیا جائے۔

فلم ساز اور ہدایت کار کرن جوہر نے جدوجہدآزادی میں پیش آنے والے حقیقی واقعات کو مکمل تاریخی پس منظر میں فلمایا ہے اور جس میں امر ہوجانے والے کردار دکھائے گئے ہیں۔

یہ فلم اْس دور میں برصغیر کی تہذیب، کلچر اور روایات کو بھی پیش کرتی ہے اور انگریزوں کے ناجائز تسلط اور قبضے کے خلاف ہندو مسلم جدوجہد کا نقشہ کھینچتی ہے جس میں ہر شہری نے اپنا اپنا حصہ ڈالا تھا۔

فلم ”اے وطن میرے وطن“ کو کنن آئیر نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے دراب فاروقی اور کنن آئیر نے لکھا ہے۔ فلم میں سارہ علی خان بطور نوجوان انقلابی رہنما اور ریڈیو نیوز اینکر کا مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ عمران ہاشمی بطور مہمان اداکار نظر آئیں گے۔

علاوہ ازیں فلم کی کاسٹ میں سچن کھیڈیکر اور ابھے سمیت ورما، سپارش شریواستو، ایلیکس او نیل اور آنند تیواری بھی شامل ہیں۔

کرن جوہر کا کہنا ہے کہ جدوجہد کی تاریخ، وطن سے محبت اور بغاوت جیسے مضبوط جذباتی بندھن سے بھرپور کہانی پر مبنی فلم اے وطن میرے وطن 21 مارچ کو پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔

Comments are closed.