اسد عمر کی تعریف ، وزراء عوام کو امید دلائیں، ڈرائیں مت ، وزیراعظم
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران نے کہاہے وزراء میڈیا پر جائیں ،حقائق ضرور بتائیں لیکن لوگوں کو ڈرائیں مت ان کو امید دلائیں۔
عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی تعریف کی ،وزیر اعظم نے ساری صورتحال پر اعتماد میں لیتے ہو ئے اسد عمر کو اچھے الفاظ میں یاد کیا ۔
وزیراعظم نے کی پارٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہااسد عمر اچھے آدمی ہیں ہماری خواہش ہے کہ وہ دوبارہ کابینہ میں آئیں ۔
انھوں نے کہااگر اسد عمر دوبارہ کابینہ میں انا چاہیں تو ہم ان کو کابینہ کا حصہ بنانا چاہیں گے ۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام وزرا میڈیا پر جائیں ،حقائق ضرور بتائیں لیکن لوگوں کو ڈرائیں نہیں، ان کو امید دلائیں،میڈیا پر جانے والے افراد بھرپور تیاری کے ساتھ جائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان نے وزرائے اعلی پر اعتماد کا اظہار کیا ، اس موقع پر عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حفیظ شیخ عالمی معیشت کے امور کو جانتے ہیں ۔
Comments are closed.