عبدالحفیظ شیخ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی ملاقات، وزیراعظم کو آئی ایم ایف حکام سے متعلق گفتگو پر اعتمادمیں لیا۔

ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ بجٹ کی تیاری کی ہدایت جاری کردی ہیں، بجٹ کیلئے میڈیم ٹرم اسٹریٹجی پیپر کیلئے ہدایات دی ہیں۔

مشیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا عمل بھی تیز کیا جائے گا، پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا عمل آگے بڑھانا چاہتا ہے، آئی ایم ایف نے مشن جلد پاکستان بھیجنے کی کمٹمنٹ کی ہے۔

حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے مشن ہیڈ سے آج شام بات کروں گا، مشن جلد از جلد پاکستان آئے گا۔

اس سے قبل مشیر خزانہ عبدالحفیظ نے اسلام آباد میں وزارت خزانہ کے دفتر پہنچ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ریونیو اور اقتصادی امور کی وزارتیں بھی دیکھیں گے جب کہ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

Comments are closed.