آج شب برأت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملک بھر میں شب برات آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

شب برات کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا، مساجد و گلی محلوں میں میلاد و ذکر و نعت کی محافل سجائی جائیں گی۔

فرزندانِ اسلام اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں گے۔

اس مناسبت سے نذر و نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے جب کہ شب برات پر بڑی تعداد میں لوگ قبرستانوں کا رخ کریں گے اور اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی بھی کریں گے۔

Comments are closed.