مریم نواز کے سر میں کیمرہ لگ گیا، جناح اسپتال میں دھکم پیل
لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی جناح ہسپتال آمد پر دھکم پیل کے دوران کیمرہ سر پر لگ گیا۔
نواز شریف کے علاج کے معاملے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے سفارشات ایوان وزیراعلیٰ کو بھجوا دیں، سفارشات میں میڈیکل سمیت دیگر ٹیسٹ کی رپورٹس لگائی گئیں۔
سفارشات میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی انجیو گرافی کا فیصلہ خاندان والوں نے کرنا ہے، سابق وزیراعظم کو مزید کتنے دن ہسپتال میں رکھنا ہے، رپوٹس دیکھنے کے بعد فیصلہ ہوگا۔
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا جناح ہسپتال میں نویں روز بھی دل کے مرض بارے کوئی فیصلہ نہ کیا جا سکا۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان جناح ہسپتال پہنچے۔
ذاتی معالج کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے علاج کے حوالے سے بہتر معلومات پرنسپل عارف تجمل ہی دے سکتے ہیں۔
اس حوالے سے دنیا نیوز کے مطا بق نواز شریف کو دیکھنے کیلئے آنے والے کارکنوں کا بھی رش تھا اس دوران دھکم پیل سے ایک کیمرہ مریم نواز کے سر پر لگ گیا۔
Comments are closed.