جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت کو کالعدم قرار دے دیا گیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت کو کالعدم قرار دے دیا گیا حکومت نے دونوں تنظیموں کو کالعدم قرار دینے کانوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔
پابندی کا سامنا کرنے والی دونوں ملک بھر میں کوئی بھی سرگرمی نہیں کر سکیں گی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دونوں تنظیموں کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ ہوا تھا۔
جماعت الدعوہ اورفلاح انسانیت کی تشہیر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے دونوں تنظیموں کے اکاونٹس اور اثاثے بھی سیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں ۔
ملک میں موجود اثاثوں کو سیل کرنے کے بھی احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں جماعت الدعوہ کئی سالوں سے واچ لسٹ پر تھی
Comments are closed.