جاوید آفریدی کی اپنے کزن مرزا آفریدی کو مبارکباد
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)نوجوانوں میں مقبول پشاور زلمی کے مالک نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر اپنے کزن مرزا آفریدی کو مبارکباد دی ہے۔
جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر سینیٹر شبلی فراز کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کزن کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ مبارکباد دی ہے،اس سے قبل لوگوں کو معلوم نہیں تھا کہ جاوید آفریدی اور مرزاآفریدی آپس میں کزن ہیں۔
پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے یہ بھی لکھا کہ انشاء اللّٰہ ، خیبرپختونخواہ کے ضم شدہ ضلعوں کیلئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے
Congratulations @SenMMAfridi !
— Javed Afridi (@JAfridi10) March 11, 2021
InshaAllah much to be done for the deprived merged district of KPK. https://t.co/3o3nCkbXkR
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد امیدوار سینیٹر مرزا محمد آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور وہ فاٹا کے کوٹے پر آزاد حیثیت میں 12 مارچ 2018 کو سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔
گزشتہ روز سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے ہونے والے انتخاب میں مرزا آفریدی نے اپنے حریف پی ڈی ایم میں شامل جے یو آئی کے رہنماعبدالغفور حیدری کو 44کے مقابلے میں54ووٹوں سے شکست دی تھی۔
Comments are closed.