افغانستان نےزمبابوے کو 6 وکٹوں سے ہرا کر ٹیسٹ سیریز برابر کردی

ابوظہبی ( سپورٹس رپورٹ)

افعانستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا ہے، ٹیسٹ کے آخری دن جیت کیلئے درکار 108 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے سیریز ایک ایک سے برابر کردی.

اس سے قبل فالوآن کا شکار ہونے کے بعد زمبابوے کے کپتان ویلیمز اور پریتانو کی عمدہ بیٹنگ کی وجہ سے زمبابوے برتری ختم کر کے 107 رنز کی لیڈ بنانے میں کامیاب رہی.

کپتان کے 153 اور پریتانو کے 91 رنز کی اننگز بھی زمبابوے کو شکست سے نہ بچا سکی، راشد خان نے 137 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.

افعانستان کی طرف سے اوپنر جاوید احمدی 4 اور ابراہیم زدران 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رحمت شاہ 58 اور شاہد اللہ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے.

افغان ٹیم کے ناصرجمال 4 اور حشمت اللہ شاہدی 6 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، حشمت اللہ مین آف دی میچ اور ویلیمز مین آف دی سیریز قرار پائے.

زمبابوے کی ٹیم ابوظبی ٹیسٹ کے تیسرے دن افغانستان کے خلاف فالوآن کا شکار ہوکر 287 رنز پر آوٹ ہوگئی، زمبابوے نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 24 رنز بنائے تھے۔

ابوظبی میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے دن افغانستان کے 545 رنز کے جواب میں زمبابوے نے 96 رنز ایک کھلاڑی آوٹ سے اننگز آگے بڑھائی،اوپنرز میسورے 65 اور سکندر رضا کے 85 رنز کے علاوہ کوئی بیٹسمین وکٹ پر زیادہ دیر تک نہ ٹک سکا ۔

زمبابوے کی پوری ٹیم 287 رنز بناکر فالوآن کا شکار ہوگئی،افغانستان کی طرف سے لگ سپنرراشد خان نے چار اور امیر حمزہ نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

دوسری اننگز میں زمبابوے نے بغیر کسی نقصان کے 24 رنز بنالئے اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید 234 رنز درکار ہیں اور زمبابوے ٹیم پر شکست کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔

اس سے قبل حشمت اللہ شاہدی کی ڈبل سنچری اور اصغر افغان کے ساتھ ریکارڈ پارٹنرشپ کی بدولت افغانستان نے زمبابوے کے خلاف پہلی اننگز چار وکٹ پر 545رنز بناکر ڈیکلیئر کردی، حشمت اللہ پورے 200 رنز کی اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے۔

ابوظبی میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز افغانستان نے تین وکٹ پر 307رنز سے کھیل دوبارہ شروع کیا،پہلے روز 86 رنز پر ناٹ آؤٹ حشمت اللہ نے سنچری مکمل کی، بارہ چوکوں کی مدد سے 276 گیندوں پر اُنہوں نے یہ اننگز کھیلی۔

دوسرے اینڈ سے اصغر افغان نے 150 رنز مکمل کیے، افغانستان کی چوتھی وکٹ 428رنز پر گری جب اصغر افغان 164رنز بناکر آؤٹ ہوئے،حشمت اللہ اور اصغر افغان کے درمیان 307 رنز کی ریکارڈ شراکت ہوئی جو کسی بھی وکٹ کیلئے افغانستان کا ریکارڈ ہے۔

حشمت اللہ کے نئے پارٹنر ناصر جمال نے بھی نصف سنچری بنائی ، وہ 55رنز بناکر ناقابل شکست رہے ،دوسرے اینڈ سے حشمت اللہ نے ڈبل سنچری مکمل کی، اُنہوں نے 21 چوکے اور ایک چھکا لگایا جس کے فوراً بعد کپتان نے اننگز چار وکٹ پر 545 رنز پر ڈیکلیئر کردی تھی۔

Comments are closed.