ٹرمپ کا آبنائے ہرمز ناکہ بندی جاری رکھنے اور کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا اعلان
فوٹو: فائل
اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز ناکہ بندی جاری رکھنے اور کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کررہا ہےجب اسلام آباد مزاکرات ناکہ بندی سے مشروط کر رکھے ہیں.
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر کشتی کو تباہ کرنے کا حکم دے دیا ہے انھوں کہا کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر کشتی کو نشانہ بنایا جائے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحریہ کوحکم دیا ہے کہ چھوٹی یا بڑی ہر کشتی کو نشانہ بنایا جائے، دشمن کے تمام 159 بحری جہاز سمندر کی تہہ میں جا چکے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی مائن سویپرز آبنائے ہرمز کو صاف کرنے میں مصروف ہیں، آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم دے دیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے دوسرے بیان میں کہا کہ ایران کو اپنے رہنما کے تعین میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، ایران کےاندر سخت گیر اور نام نہاد اعتدال پسندوں کے درمیان شدید اختلافات ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سخت گیر عناصر میدانِ جنگ میں بری طرح ناکام ہو رہے ہیں۔ نام نہاد اعتدال پسند درحقیقت معتدل نہیں لیکن پذیرائی حاصل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے۔ امریکی بحریہ کی اجازت کے بغیر کوئی جہاز داخل یا نکل نہیں سکتا، آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، جب تک ایران معاہدہ نہیں کرتا سخت ناکابندی جاری رہےگی۔
Comments are closed.