ٹرمپ دھمکیوں سے باز نہ آئے، ایران کے ساتھ مزاکرات ختم کر کر سکتے ہیں، امریکی صدر

فوٹو : فائل

اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھمکیوں سے باز نہ آئے، ایران کے ساتھ مزاکرات ختم کر کر سکتے ہیں، امریکی صدر کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس وصول کیا تو مذاکرات ختم کر سکتے ہیں، کہا ہے کہ ایران نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کوئی ٹول ٹیکس یا فیس وصول نہیں کی جا رہی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا نے ایران کو کوئی رقم نہیں دی اور نہ ہی ان کے فنڈز میں سے کوئی رقم جاری کی گئی ہے، کچھ ایسی رقم جاری کریں گے جو مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بعض میڈیا رپورٹس کے برعکس ایران نے امریکہ کو بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے کسی قسم کا ٹول، انشورنس لاگت یا کوئی اور اضافی چارج نہ طلب کیا جا رہا ہے اور نہ ہی وصول کیا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر یہ معلومات غلط ثابت ہوئیں تو مذاکرات فوری طور پر ختم کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کو کوئی رقم ادا نہیں کی اور نہ ہی ایران کے فنڈز میں سے کوئی رقم جاری کی گئی ہے۔

امریکی صدر کے مطابق امریکہ ایران کی ایسی رقوم میں سے، جو امریکی کنٹرول میں ہیں، کچھ رقم امریکی کسانوں اور مویشی پال حضرات سے مکئی، گندم، سویابین اور دیگر زرعی اجناس کی خریداری کے لیے استعمال کرے گا۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایران کو خوراک کی اشد ضرورت ہے اور امریکا ان کے لیے خوراک کی خریداری صرف امریکی زرعی مصنوعات کے ذریعے کرے گا۔ بیان کے اختتام پر امریکی صدر نے اس معاملے پر توجہ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments are closed.