ہم چاہیں تو جنازے میں جمع تمام ایرانی قیادت کو ایک ہی وار میں ختم کر سکتے ہیں، ٹرمپ
فوٹو : فائل
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آیت اللّٰہ خامنہ ای کے جنازے پر بھی دھمکی دینے سے باز نہ اور کہا ہے کہ ہم چاہیں تو جنازے میں جمع تمام ایرانی قیادت کو ایک ہی وار میں ختم کر سکتے ہیں، ٹرمپ کا کہنا لیکن ایسا اس لیے نہیں کریں گے کہ مذاکرات کے لیے کوئی نہیں بچے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانیوں کو روتا دیکھ کر حیرت ہوئی، میں سمجھتا تھا کہ لوگ ان سے نفرت کرتے ہیں، یا یہ بناوٹی آنسو بھی ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ چاہے تو اس موقع پر جمع تمام ایرانی قیادت کو ایک ہی وار میں ختم کر سکتے ہیں، لیکن ایسا اس لیے نہیں کریں گے کہ مذاکرات کے لیے کوئی نہیں بچے گا۔
ٹرمپ نے امریکہ کی 250ویں سالگرہ کی تقریب سے بھی خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام کسی کو اپنی آزادی چھیننے نہیں دیں گے، امریکی دنیا کے سب سے بہادر اور بہترین لوگ ہیں۔
امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکہ میں سب کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، امریکہ دنیا بھر میں اُمید کی کرن ہے، ہم امریکہ کو کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مجھے تیسری مدت کا کہنا چاہیے لیکن نہیں کہوں گا کیونکہ تنازع نہیں چاہتا، ہم نے اپنے دور میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے، وینزویلا کو دیکھیں، ایران کو دیکھیں، ہم نے اسے تباہ کر دیا، امریکہ کے پاس دنیا کی سب سے مضبوط فوج ہے.
واضح رہے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان مملکت اور اہم شخصیات تہران میں موجود ہیں اور ایسے موقع پر بھی امریکی صدر نے ایران کو ہدف بنانے کی بات کی ہے.
Comments are closed.