امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی محسن نقوی سے ایک اور ملاقات، امریکہ ایران مذاکرات پر پیش بندی

فوٹو : فائل

اسلام آباد: امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی محسن نقوی سے ایک اور ملاقات، امریکہ ایران مذاکرات پر پیش بندی زیر بحث رہی، پاکستان کے وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امریکا ایران مسئلے کےحل کے لیےہر سطح پر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور نیٹلی بیکر نے خطے کی تازہ صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے انعقاد کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

https://

محسن نقوی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے کشیدگی میں کمی کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تنازع کے دیرپا حل کے لیے سفارتی چینلز کا تسلسل نہایت ضروری ہے اور امید ظاہر کی کہ تمام فریقین پرامن حل کو ترجیح دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف اور عاصم منیر اس مسئلے کے حل کے لیے ہر سطح پر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، جبکہ ایران کی جانب سے بھی مثبت پیش رفت کی توقع ہے۔

اس موقع پر نیٹلی بیکر نے خطے میں امن کے قیام اور تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور سفارتی کوششوں کو اہم قرار دیا۔

Comments are closed.