افغان ہیکرز نے انڈین ٹی وی چینل ہیک کر کے اپنا پیغام نشر کر لیا

فوٹو : اسکرین شاٹ

راولپنڈی: افغان ہیکرز نے انڈین ٹی وی چینل ہیک کر کے اپنا پیغام نشر کر لیا، نشر کئے گئے خصوصی پیغام میں طالبان کے بھارت کے ساتھ تعلقات مسترد کر دئیے، افغانستان سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے بھارتی میڈیا چینل کو ہیک کرکے اپنی مہارت بھی دکھائی ہے. 

رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نیٹ ورک ون انڈیا کو ہیک کرلیا گیا، جس کے بعد نشریات غیر معمولی پیغامات کی نمائش کا ذریعہ بن گئیں، اطلاعات کے مطابق اس نیٹ ورک کے سوشل پلیٹ فارمز پر 30 ملین سے زیادہ فالوورز موجود ہیں۔

ہیکنگ کی ذمہ داری ایک گروپ نے قبول کی ہے جو خود کو ٹرو مسلم افغانز کہتا ہے،گروپ نے اس کارروائی کے دوران اصل افغان پرچم کی نمائش کی اور طالبان کے بھارت کے ساتھ تعلقات کو مسترد کرتے ہوئے اس کی مذمت کی۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں ہیکرز نے نشریاتی پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے اپنے سیاسی پیغامات واضح انداز میں پیش کیے، مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ محض سائبر حملہ نہیں بلکہ جغرافیائی و سیاسی پیغام رسانی کی ایک مثال بھی ہے۔

واقعے کے بعد ون انڈیا کی ساکھ کو دھچکا پہنچنے کے ساتھ ساتھ اس معاملے نے بھارت، طالبان اور افغان امور کو بھی خبروں میں لا کھڑا کیا ہے. 

Comments are closed.