پی ایس ایل چھوڑنے والے سری لنکن کھلاڑی شناکا کی لیگ چھوڑنے پر معذرت

پی ایس ایل چھوڑنے والے سری لنکن کھلاڑی شناکا کی لیگ چھوڑنے پر معذرت

فوٹو : فائل

لاہور: پی ایس ایل چھوڑنے والے سری لنکن کھلاڑی شناکا کی لیگ چھوڑنے پر معذرت تو سامنے آئی تاہم آئی پی ایل میں جانے کے باوجود انھیں ابھی تک کوئی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملاق ہے۔

شناکا پر پابندی عائد کرنے ہوئے پی سی بی کے بیان میں شناکا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے: ’میں پی ایس ایل سے دستبردار ہونے کے اپنے فیصلے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتا ہوں اور پاکستان کے عوام، پی ایس ایل کے مداحوں اور وسیع تر کرکٹ برادری سے معذرت خواہ ہوں۔‘

سری لنکن آل راونڈر نے کہاکہ ’پی ایس ایل ایک باوقار ٹورنامنٹ ہے اور میں اپنے عمل سے ہونے والی مایوسی کو مکمل طور پر سمجھتا ہوں۔ لاہور قلندرز کے وفادار مداحوں سے میں واقعی معذرت خواہ ہوں کہ میں انھیں مایوس کر گیا۔

انھوں نے مزید کہا ’میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جب میں نے پی ایس ایل چھوڑا تو میرا کسی اور ٹورنامنٹ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

میں پاکستانی شائقین کی بہت عزت کرتا ہوں اور ہمیشہ پاکستان میں اپنے وقت سے لطف اندوز ہوا ہوں۔ میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بہتر تیاری اور مداحوں کے اعتماد کے ساتھ پی ایس ایل میں واپس آؤں گا۔‘

پی سی بی نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کے معاہدوں کے پیشہ ورانہ معیار اور ان کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ پی ایس ایل برانڈ کی ساکھ اور کامیابی کو برقرار رکھا جا سکے۔

شناکا کو لاہور قلندرز نے کھلاڑیوں کی نیلامی میں تقریباً 27 ہزار امریکی ڈالر میں خریدا تھا، تاہم انھوں نے سیزن شروع ہونے سے قبل ہی ٹیم چھوڑ دی اور بعد میں انگلینڈ کے سیم کرن کی جگہ راجستھان رائلز میں تقریباً دو لاکھ 14 ہزار ڈالر کے معاہدے پر آئی پی ایل کا حصہ بن گئے۔

یہ ان کی تین سال بعد آئی پی ایل میں واپسی تھی، تاہم وہ ابھی تک کوئی میچ نہیں کھیل سکے ہیں۔

Comments are closed.