اہم سفارتی پیش رفت،چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، ایران-امریکہ مذاکرات پر مشاورت
فوٹو : وزارت خارجہ
اسلام آباد: اسلام آباد میں اہم سفارتی پیش رفت،چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، ایران-امریکہ مذاکرات پر مشاورت ،چین کے سفیر کی طرف سے مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے کردار ادا کرنے پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا گیا.
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات جیانگ زائیڈونگ نے اہم ملاقات کی، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور سفارتی روابط پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ریڈ زون میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن، استحکام اور جاری سفارتی کوششوں پر گفتگو کی۔ چینی سفیر نے امریکہ اور ایران کے درمیان روابط کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے پاکستان-چین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات نہ صرف مضبوط ہیں بلکہ وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
ملاقات میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔ دونوں فریقین نے علاقائی امن و استحکام کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Comments are closed.