پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے فی لٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے اضافے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے آئندہ ماہ ایک مرتبہ پھر پٹرول کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 8 روپے 9 پیسے فی لٹر کیے جانے کا امکان ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے فی لٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی طرف سے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے، حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ کرے گی۔

اگر وزارت خزانہ قیمت بڑھا دیتی ہے تو نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم اگست سے ہوجاہے گا۔

Comments are closed.