مالم جبہ،امیر مقام کے بنگلے میں آتشزدگی ،فیصل کریم کنڈی محفوظ رہے

فوٹو: سوشل میڈیا، ٹوئٹر

مینگورہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سوات مالم جبہ میں واقع مسلم لیگ ن خیبر پختونخواکے صدر اور سابقہ وفاقی وزیر انجنیئر امیرمقام کے بنگلے میں آگ لگ گئی جس سے بنگلے کے دو فلور کو شدید نقصان پہنچا۔

بتایا جاتا ہے کہ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ جس وقت لگی اس وقت بنگلے میں پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی سمیت تقریباً 25 کے قریب مہمان مقیم تھے جن کو بحفاظت باہر نکال دیاگیا۔

پولیس کے مطابق مالم جبہ میں امیر مقام کی رہائش گاہ کی تیسری منزل میں لگی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں موجود تمام افرادکونکال لیا گیا تھا ، یہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

امیر مقام اس رہائش پر مستقل نہیں رہتے ہیں ان کاآبائی گھر مٹہ میں ہے مالم جبہ میں جب یہ آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تو اس وقت پیپلز پارٹی کے رہنما سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی مہمانوں کے ہمراہ موجود تھے۔

اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو عملہ کچھ تاخیر کے بعد پہنچ گیا تھا جس نے آگ پر قابو پا لیا تاہم اس دوران اوپر والی دو منزلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ آگ تیسری منزل پر لگی تھی۔

Comments are closed.