لاہور قلندر کوملتان سلطانز نے7وکٹوں سے ہرا دیا


کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)

ملتان سلطانز نے لاہور قلندر کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی پہلی فتح حاصل کی، محمد رضوان 76 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے.

ملتان سلطانز نے 158 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر جب پورا کیا تو صہیب مقصود61 اور روسو ایک رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے.

لاہور قلندر کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ سمت پٹیل کےحصے میں آئی.

ملتان سلطانز کے کریس لین صفر، وینس 5 اور رضوان 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے. ملتان سلطانز نے 17 ویں اوور میں ہدف حاصل کیا.

لاہور قلندر نے ملتان سلطانز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 1ًرنز بنا کر ملتان سلطانز کو جیتنے کیلئے 158رنز کا ہدف دیاتھا۔

لاہور قلند پاور پلے میں بڑا سکور کرنے میں ناکا م رہے ہیں اور چھ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر صرف25رنز بنائے،ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

،سہیل خان اور شاہنواز دھانی نے اچھا آغاز کیا تاہم پہلی وکٹ برائیویٹ کے حصے میں آئی،برائیویٹ نے قلندرکے کپتان سہیل اختر کو7رنز پر آوٹ کردیا۔

اس کے بعد شاہنواز دھانی نے جلد ہی فخر زمان کو واپس پویلین کی راہ دکھائی انھوں نے محمد رضوان کو کیچ تھمانے سے قبل تک 9رنز بنائے تھے،
9اووز میں لاہور قلندر نے دو کٹوں کے نقصان پر 55رنز بنائے تھے۔

اس کے بعد محمد حفیظ نے اور ڈینلے کے درمیان 89رنز کی شراکٹ ہوئی اور ڈینلے بھی برائیویٹ کا ہی شکار بنے انھوں نے31رنز بنائے ان کا کیچ وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان نے پکڑا۔

اس کے بعد عشمان قادر کی بال پر بن ڈنک دوسری ہی بال پر شاہد آفرید ی کو کیچ دے بیٹھے انھوں نے ایک رنز بنایا۔ 122رنز پر محمد حفیظ بھی60رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے۔

141کے مجموعی سکور پر ویزے بھی شاہنواز کی بال پر چھکا مارنے کی کوشش میں باونڈری پر برائیویٹ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے انھوں نے8بالوں پر 13رنز بنائے۔

سمٹ پٹیل کا 19اوورزمیں ایک آسان کیچ سہیل خان نے شاہنواز کی بال پر گرا دیا بلکہ بال ہاتھ سے پھسلنے کے بعد باونڈری لائن پار کرکے گئی اور چار رنز اضافی پڑ گئے۔
شاہین شاہ3اور سمت پٹیل 26رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، ملتان سلطانز کی طرف سے برائیویٹ اور شاہنواز نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔

Comments are closed.