وزیراعظم کے صاحبزادوں کی نماز جمعہ کے بعد لی گئی تصویر وائرل

فوٹو:انسٹاگرام

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام )وزیراعظم عمران خان کے نام سے آفیشل انسٹاگرام پیج پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں ان کے صاحبزادے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد افریقی میں کسی دوست کے ہمراہ کھڑے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادوں کی نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد کھینچی گئی یہ تصویر سوشل میڈٰیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

اس تصویر میں وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان اور سلیمان خان افریقا میں پہنا جانے والا مسلمان مردوں مخصوص لباد پہنے ہوئے ہیں۔

انسٹاگرام پر جاری ہونے والی اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ سلیمان اور قاسم کینیا کے شہر لیمو میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد کھڑے ہیں۔درمیان میں ان دونوں کیساتھ ایک نامعلوم سیاہ فام شخص بھی نظر آ رہا ہے۔

انسٹاگرام صارفین تحریک انصاف کے آفیشل پیج پر پوسٹ ہونے والی اس تصویر کو بہت ہی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، خاص کر نماز پڑھنے کے کیپشن پر لوگ اچھے کمنٹس دے رہے ہیں۔

انسٹاگرام صارفین وزیراعظم کے صاحبزادوں کی لمبی عمر اور اسلام کی تعلیمات پر مکمل عمل پیرا ہونے کیلئے ڈھیروں دعائیں دے رہے ہیں۔

Comments are closed.