قطر پاکستان کے ساتھ کم قیمت پر ایل این جی معاہدہ کرنے پر آمادہ


اسلام آباد:پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی کا دس سال کیلئے معاہدہ 10 سال کے لیے طے پایا ہے۔

وزیراعظم کی عمران خان کی طرف سے بھی معاہدے کی تصدیق کی گئی ہے،طے پانے والے معاہدے کے تحت پاکستان قطر سے ہر ماہ 1.2 سے 4 ایل این جی کارگو درآمد کرے گا،

بتایا گیاہے کہ پاکستان انرجی لمیٹیڈ اور قطر گیس کے درمیان جو معاہدہ پایا ہے اس پر 2019 سے بات چیت جاری تھی، وزیراعظم نے بھی کہا کہ گزشتہ ایک سال سے قطر سے معاہدے کی کوشش کر رہے تھے۔

قطری حکومت ایل این جی کی قیمت 11 ڈالر فیMMBTسے کم کرکے9 ڈالر کرنے پر رضامند ہوگئی ہے جس سے پاکستان کو2 ارب ڈالر کے لگ بھگ رقم کی بچت ہو گی۔

اس حوالے سے معاہدہ کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے، قطر کے وزیر مملکت برائے توانائی سعد بن شریدالقابی آج اسلام آباد میں ایوان وزیراعظم میں ہونیوالی تقریب میں معاہدہ پر دستخط کریں گے۔

پاکستان اور قطر کے درمیان 2016 ء میں ایل این جی کی فراہمی کا 15 سالہ معاہدہ ہوا تھا جس کی مالیت 15 ارب ڈالر سے زائد تھی، وزیر اعظم عمران خان نے امیر قطر سے اس معاہدے پر نظر ثانی کرنیکی درخواست کی تھی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کمی کے نتیجہ میں پاکستان کو 2 ارب ڈالر کے لگ بھگ بچت ہو گی جو کہ ایک بہت بڑا معاشی فائدہ ہے، سفارتی حلقوں کے مطابق اس نئے معاہدے سے پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی پیدا ہوگی۔

Comments are closed.