شہبازشریف حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد: مسلم لیگ نون کی شہبازشریف حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا، ایران جنگ کے باعث پہلے دو مراحل میں 192 روپے اضافہ، پھر 80 اور 12 روپے کم کئے آج پھر 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے.
حکومت کی جانب سے پیٹرول 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر مہنگا کی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 19پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، اضافہ کے اعلان پر لوگوں نے احتجاج کرنے کی بجائے گاڑیوں کی ٹینکیاں فُل کرانے کیلئے پٹرول پمپس کا رُخ کر لیا.
Comments are closed.