پی سی بی11،اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدرآباد کنگز مین کو8 وکٹوں سے ہرا دیا
فوٹو : پی ایس ایل
کراچی: پی سی بی11،اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدرآباد کنگز مین کو8 وکٹوں سے ہرا دیا، یکطرفہ مقابلے میں حیدرآباد کنگز مین کی پوری ٹیم 80 رنز پر ڈھیر ہوگئی، عثمان خان 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے.
پاکستان سپر لیگ کے اس اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدرآباد کنگز مین کا دیا گیا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، اور پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگز مین کو بیٹنگ کی دعوت دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز کے سامنے حیدرآباد کنگز مین کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی.
پوری ٹیم 80 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔عثمان خان 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رچرڈ گلیسن، شاداب اور عماد وسیم نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 81 رنز کا ہدف با آسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر 7 ویں اوور میں پورا کرلیا۔نوجوان بیٹر محسن ریاض نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ سمیر منہاس 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پی ایس ایل 11 کے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز پہلے ہی پلے آف کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔
Comments are closed.