سعودی جیلوں سے11 سو پاکستانی قیدی لے کر جا رہے ہیں، شیخ رشید

جدہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی جیلوں سے 11 سو پاکستانی قیدی رہا کر دیئے گئے ہیں.

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ وزیر شیخ رشید نے کا انھوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے میں ہونے والے معاہدوں کے بعد سعودی عرب کی جیلوں میں موجو د گیارہ سو قیدیوں کو پاکستان لے کر جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ قیدی اپنی سزا کا بڑا حصہ کاٹ چکے ہیں اور تھوڑی قید رہ گئی ہے، سعودی جیلوں میں وہ پاکستانی قیدی جو سنگین جرائم میں نہیں ہیں انہیں ہم لے جانے کے لیے تیار ہیں اورسینکڑوں قیدی رہا ہو کرپاکستان جائیں گے.

شیح رشید نے بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت ہم گیارہ سو قیدیوں کو پاکستان منتقل کردیں گے جو اپنی سزا کا بڑا حصہ سعودی عرب کی جیلوں میں کاٹ چکے ہیں.

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا 30 پاکستانی قیدی ایسے ہیں جو قتل اور منشیات کے جرم میں قید ہیں اور انہیں سزائے موت ہوچکی ہے، انہیں نہیں لے جا سکتے۔ ابھی ان قیدیوں کو لے کر جا رہے ہیں جن کی تھوڑی سزا ہے اور جن پر سنگین کیسز نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سنگین کیسز کو علیحدہ سے ڈیل کیا جائے گا، جب ان سے پوچھا گیا کہ
قیدیوں کی پاکستان منتقلی کب تک مکمل ہوگی وزیر داخلہ نے کہا کہ سمجھ لیں یہ سارا پروسسیں مکمل ہو گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا گیارہ سو قیدی ایسے ہیں جنہیں ہم نے منتقل کرنا ہے اور کوئی پیسے نہیں دینے، سعودی عرب کی جیلوں میں چھ سو سے سات سو قیدی ایسے ہیں جن پر جرمانے ہیں ان کی رقم ایک بلین روپے بنتی ہے.

میں نے وزیر اعظم صاحب سے کہا ہے کہ یہ رقم مل جائے تو یہ سب قیدی بھی چھوٹ سکتے ہیں، سعودی عرب کی جیلوں میں جو پاکستانی قید ہیں ان کی پاکستان میں فیملیز ہیں انہیں پاکستان کی جیلوں میں منتقل کرنے سے وہ ان کی دیکھ بھال کرسکیں گی.

انہیں سعودی عرب میں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جرائم کے خاتمے کے حوالے سے پہلے ہی تعاون کر رہے ہیں اور بھی کریں گے۔

واضح رہے پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے بھی کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے دوران جو میٹنگز ہونے والی ہیں اس کے بعد سعودی تعاون کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کے کام کو تیز تر کردیا جائے گا۔

Comments are closed.