پاکرا نے ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کی ریٹنگ بڑھا کر اے پلس کردی
فوٹو : فائل
اسلام آباد: پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ (PACRA) نے ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ A+ سے بڑھا کر AA-کردی ہے، جو پاکستان کے صف اول کے ڈیجیٹل بینک کے طور پر اس کی مستحکم پوزیشن اور مکمل لائسنس یافتہ ڈیجیٹل ریٹیل بینک (DRB)میں کامیاب منتقلی کا اعتراف ہے۔
یہ مسلسل دوسرا سال ہے کہ پاکرا نے ایزی پیسہ کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کیا ہے، جو پاکستان کے پہلے لائسنس یافتہ ڈیجیٹل ریٹیل بینک کے طور پر ایزی پیسہ کی کامیاب پیش رفت کا ایک مضبوط اور آزادانہ اعتراف ہے۔ اس نوعیت کے ریٹنگ اَپ گریڈز مالیاتی شعبے میں کم دیکھنے میں آتی ہیں اور یہ ایزی پیسہ کے مستحکم بیلنس شیٹ، موثر رسک مینجمنٹ اور اس کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے مسلسل پھیلاؤ اور پائیداری کی عکاسی ہے۔
جنوری 2025 میں کمرشل ڈیجیٹل ریٹیل بینک کا لائسنس حاصل کرنے کے بعد سے ایزی پیسہ نے اپنے ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں مستحکم پیش رفت برقرار رکھی ہے۔ اس کامیابی کی بنیاد ٹرانزیکشنز کے حجم میں اضافہ، صارفین کی بڑھتی ہوئی شمولیت اور اس کی مقبول موبائل ایپلی کیشن ہے، جو اس کی ڈیجیٹل بینکاری خدمات کا بنیادی ستون ہیں۔
ایزی پیسہ کو اپنے شیئر ہولڈرز، خصوصاً ٹیلی نار کی مسلسل اسٹریٹجک معاونت حاصل ہے، جبکہ Ant Group کی جانب سے فراہم کردہ تکنیکی تعاون، مہارت کی منتقلی اور نالج شیئرنگ بھی اس کی کریڈٹ ریٹنگ کو مضبوط بناتی ہے، جو ادارے کی آپریشنل استعداد اور طویل المدتی ترقی کے امکانات کو مزید مستحکم کرتی ہے۔
اس ریٹنگ اَپ گریڈ کے بعد ایزی پیسہ اپنی مضبوط مالی بنیاد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین کے لیے بہتر خدمات اور قدر پیدا کرنے، مالی شمولیت کے فروغ اور اپنے شیئر ہولڈرز کے لیے پائیدار منافع کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔
اس کامیابی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدر اور سی ای او جہانزیب خان نے کہا، ”یہ ریٹنگ اَپ گریڈ ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کی حکمت عملی، موثر عملدرآمد اور ایک ایسے مالیاتی نظام کی تشکیل کے ہمارے طویل المدتی وژن کا اعتراف ہے، جو جامع، ڈیجیٹل طور پر بااختیار اور مضبوط مالی بنیادوں پر استوار ہو۔
پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل بینک کے طور پر جس نے کمرشل آپریشنز کا آغاز کیا، ہماری توجہ ملک بھر میں افراد اور کاروباری اداروں کو باضابطہ مالیاتی خدمات تک آسان رسائی، جدت کے ذریعے صارفین کی شمولیت کو مستحکم بنانے اور بغیر کسی رکاوٹ ڈیجیٹل بینکاری خدمات فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔
یہ اعزاز مالی شمولیت کے فروغ اور پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں موثر کردار ادا کرنے کے ہمارے عزم کو تقویت دے گا۔“
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے چیف فنانشل آفیسر امین سکھیانی نے کہا، ”یہ ریٹنگ اَپ گریڈ ہماری مضبوط مالی بنیادوں، کاروباری ماڈل کی پائیداری اور بڑے پیمانے پر پائیدار ترقی کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔
ڈپازٹس، منافع، کیپٹل ایڈیکویسی اور صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد میں نمایاں اضافہ ہمارے ڈیجیٹل بینکاری ماڈل کو پائیدار اور اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد کو مستحکم بناتا ہے۔ بینک کی موثر ترقی کے لیے ہم محتاط رسک مینجمنٹ، مضبوط گورننس کے معیارات اور مستحکم بیلنس شیٹ برقرار رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔“
گزشتہ برسوں کے دوران ایزی پیسہ پاکستان کے نمایاں ڈیجیٹل مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے پلیٹ فارمز میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے، جو ریٹیل اور کاروباری صارفین دونوں کو ادائیگی، قرضہ جاتی سہولت، بینکاری، بچت، انشورنس اور مرچنٹ سلوشنز سمیت مالیاتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کر تا ہے۔
اپنی جدید موبائل ایپلی کیشن اور ملک گیر ایجنٹ نیٹ ورک کی بدولت ایزی پیسہ صارفین کو رقوم کی فوری اور محفوظ منتقلی، بلوں کی ادائیگی، موبائل بیلنس اور پیکج ری چارج، ڈیجیٹل قرض اور بچت کی سہولت، ڈیبٹ کارڈ سروسز اور کارپوریٹ اداروں و مرچنٹس کے لیے رقوم کی وصولی اور ادائیگی کے مختلف حل فراہم کرتا ہے۔
اس کا مستحکم ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر، وسیع ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک اور مسلسل وسعت اختیار کرتا ہوا ڈیجیٹل ایکو سسٹم مالی شمولیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے شعبے میں اس کی قائدانہ حیثیت کو مستحکم بناتا ہے۔
سال 2025 کے دوران ایزی پیسہ نے 4.6 ارب سے زائد مالیاتی ٹرانزیکشنز ہوئیں، جن کی مجموعی مالیت 16 ٹریلین پاکستانی روپے بنتی ہے۔ یہ اعدادوشمار اس کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے وسیع پیمانے اور بڑھتے ہوئے انضمام کی عکاسی کرتے ہیں۔
اسی عرصے میں ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 22ملین سے بڑھ گئی، جبکہ برانچ لیس بینکاری ڈپازٹس بڑھ کر 122.8 ارب روپے تک بڑھ گئے، جو (سال 2024 کے 72.4 ارب روپے) کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ یہ پیش رفت صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ڈیجیٹل والیٹس کے استعمال میں اضافے کا واضح ثبوت ہے۔
بینک کی مالی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئی، جس کا بعد از ٹیکس منافع 17.04 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں پانچ گنا اضافہ ہے۔ اس نمایاں ترقی کی بنیاد نیٹ مارک اَپ آمدن اور فیس جنریشن میں مستحکم اضافہ ہے۔
اسی دوران بینک کی ایکویٹی بڑھ کر 30.9 ارب روپے تک پہنچ گئی، جبکہ کیپٹل ایڈیکویسی ریشو (CAR) بہتر ہو کر 20.4 فیصد ہوگیا، جو مستقبل کی ترقی اور ممکنہ مالیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک مضبوط مالی بنیاد فراہم کرتا ہے۔
بینک کے مرچنٹ نیٹ ورک میں بھی نمایاں توسیع ہوئی اور اس سے وابستہ مرچنٹس کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ تک پہنچ گئی۔ سال 2025 کے دوران بینک کی بیلنس شیٹ میں بھی مضبوط اضافہ دیکھنے میں آیا، اور مجموعی اثاثے بڑھ کر 184.8 ارب روپے پر جا پہنچے، جو (سال 2024 کے 108.4 ار ب روپے) کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔
اس پیش رفت میں بنیادی کردار بینک کے سرمایہ کاری پورٹ فولیو نے ادا کیا، جو بڑھ کر 113.3 ارب روپے ہوگیا۔ اس اضافے کو ڈپازٹس میں مسلسل اضافہ اور منافع کے موثر استعمال سے تقویت ملی۔
پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل بینک کے طور پر جس نے کمرشل آپریشنز کا آغاز کیا، ایزی پیسہ ملک کے ڈیجیٹل مالیاتی نظام کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ 60 ملین سے زائد رجسٹرڈ صارفین اور پاکستان بھر میں پھیلے ہوئے اپنے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے دور دراز علاقوں تک رسائی کے ساتھ، ایزی پیسہ جدت اور ٹیکنالوجی کے ذریعے جامع معاشی ترقی کے فروغ سے متعلق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے وژن کی تکمیل کے لیے پُرعزم ہے.
پاکرا نے ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کی ریٹنگ بڑھا کر اے پلس کردی
Comments are closed.