حکومت کا گیس صارفین سے وصول شدہ اضافی بل واپس کر نیکا حکم

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی حکومت نے صارفین سے وصول کئے گئے اضافی بل واپس کرنے کا حکم دے دیا، یہ پیسے آئندہ بلوں میں ایڈجسٹ کئے جائیں گے۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں پیسے واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں بجلی کے ڈیفالٹرز سے جلد وصولیوں پر مختلف تجاویز زیر غور آئیں، کمیٹی نے ڈیفالٹرز کیخلاف مہم جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ پاور سیکٹر میں غیر قانونی عمل کو روکنے کیلئے وزارت خزانہ اور پاور ڈویژن مشترکہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے، گھریلو صارفین کیلئے گیس سلیب پر نظرثانی پر بھی غور ہوا۔

وزیر خزانہ نے پٹرولیم ڈویژن کو زیادہ گیس بلوں پر جلد نظر ثانی کی ہدایت کردی اسد عمر کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان نے پہلے ہی صارفین کو زائد بل جلد واپس کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

انھوں نے ہدایت کی کہ وزارت پٹرولیم صارفین سے زائد بلوں کو مستقبل کے بلوں میں ایڈجسٹ کرے، وزیر خزانہ نے بجلی چوروں کے خلاف بھر پور کارروائی شروع کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

Comments are closed.