برطانوی سرمایہ کاروں کے دو وفود اپریل میں پاکستان آہیں گے۔تنویر الیاس

اسلام آباد( زمینی حقائق )چئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں میں دلچسبی رکھنے والے اوور سیز پاکستانیوں کے دو وفود اپریل میں پاکستان آرہے ہیں۔

بر طا نیہ کے یہ دونوں وفد الگ الگ پنجاب میں سرمایہ کاری کے متعلق دورہ کریں گے ۔پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اورسیز پاکستانیوں کو خوش آمدید کہے گا ۔

سردار تنویر الیاس خان نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے ملاقات کے موقع پرگفتگو کر رہے تھے ۔انھوں نے کہااوورسیز پاکستانیوں کے یہ وفود پنجاب میں مختلف پراجیکٹ پر کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔

اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ملکر انویسٹمنٹ کو بڑھانے کے لیے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کام کر رہا ہے ۔انشاءاللہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اس دورے کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔

انھوں نے کہا پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ نے اورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے متعلق پریزینٹیشن تیار کر لی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ کہ اورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے مختلف مواقعوں پر بریفنگ دی جاے گی اور وفد کو پنجاب کی کامیاب کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کروائی جائیں گی ۔

وفود میں شامل سرمایہ کاروں کوایف پی سی سی آئی، اسلام آباد فیڈریشن، اور چیمبر آف کامرس کے صدور اور ممبرز سے ملاقات اور چیمبر کا دورہ بھی  کروائیں گے ۔

چئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پنجاب چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ ہر سرمایہ کار کو سہولت دینے کی ہر ممکن کوشیش کرے گا ۔

Comments are closed.