آئی پی ایل میچز پاکستان میں نشر کرنے پر پابندی کافیصلہ

اسلام آباد(زمینی حقائق )حکومت پاکستان نے کا انڈین پریمیر لیگ کے پاکستان میں نشر کرنے پر پابندی کا فیصلہ کرلیا

ذرائع کے مطابق پابندی سے متعلق سمری منظوری کے لیے کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے اور کابینہ کی منظوری ہوگئی تو پابندی لگا دی جائے گی۔

سمری میں پیمرا کو آئی پی ایل کی نشریات روکنے کا کہا گیا ہے تاہم پیمرا بھی حکومتی اعلان کے بعد عمل کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے پابندی کاعلان کیا تو پیمرا آئی پی ایل کی پاکستان میں نشریات پر پابندی کو یقینی بنائے گا۔

Comments are closed.