ایل اوسی پربھارتی گولہ باری،3شہری شہید،چکوٹھی میں تعلیمی ادارےبند


ہٹیاں بالا(ویب ڈیسک)بھارتی فوج کی چکوٹھی ،پانڈواور کھلانہ سیکٹر کی سول آبادی پر بلاشتعال گولہ باری،شہید ہونے وسلوں کی تعداد تین ہو گہی، چارافرسد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔

بھارت فاہرنگ سےایک گاڑی اور ایک ایمبو لینس کو جزوی طور پر نقصان پہنچس،  سرحدی علاقوں کے لوگ نقل مکانی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہو نا شروع ہو گئے مقبوضہ کشمیر جانے کے لیے ٹریڈ سینٹر چکوٹھی میں کھڑے درجنوں ٹرک بھی محفوظ مقامات کی طرف روانہ ہو گئے۔

بھارتی فوج کی اتوار  دو بجے سے شروع ہونے والی  چکوٹھی،پانڈواور کھلانہ سیکٹروں کی سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری سے تین شہری غلام محمد ولد محمد شیر ساکنہ میرا بکوٹ ،نو شہادہ زوجہ عبدالرحمن اعوان شہید ،غلام حسین ولد رحمت علی ساکنہ نڑدجیاں شہید، راجہ محمد محمود ولد راجہ یونس ساکنہ سراں ،زاہدہ بی بی دختر توفیق عباسی ساکنہ بڑی بہک کھلانہ اور ایک نا معلوم بچہ زخمی ہو گئے۔

بھارتی گولہ باری سے میرا بکوٹ گاؤں میں دو حقیقی بھائیوں یوسف عباسی ،اکبر عباسی ولد نعمت اللہ عباسی کے گھروں سمیت متعدد رہائشی مکانات اور ایک ڈاٹسن گاڑی،ایمبو لینس کے جزوی طور پر تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سرحدی دیہاتوں سے سینکڑوں کی تعداد میں فیملیز چناری اور ہٹیاں بالا سمیت مختلف محفوظ مقامات پر پہنچ گئیں ہیں متاثرین بھارتی فائرنگ شدید مشکلات اور پریشانیوں سے دو چار ہیں عوام نے ایک بار پھر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرحدی علاقوں کے عوام کو بم پروف بنکر تعمیر کر کے دے۔

بھارتی گولہ باری سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد آج پیر کے روز حفاظتی نقطہ نظر کے تحت لائن آف کنٹرول چکوٹھی،کھلانہ اور پانڈو سے ملحقہ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

Comments are closed.