زمینی حقائق زمینی حقائق - ZAMEENI HAQAIQ URDU

  • ہوم پیج
  • انٹرنیشنل
  • کھیل
  • صحت و تعلیم
  • شوبز
  • میرا گائوں
  • کالم
  • جرائم
  • دلچسپ و عجیب
  • انٹرویو
  • ادب
  • English
    • News
    • Blog
  • Privacy Policy
  • زمینی حقائق ڈاٹ کام ضابطہ اخلاق
  • About us
  • Contact us
زمینی حقائق ڈاٹ کام
  • Home
  • نیشنل
  • ایران کے بعد امریکہ کی طرف سے بھی مجوزہ معاہدہ کی 14 نکات سامنے آگئے
نیشنل

ایران کے بعد امریکہ کی طرف سے بھی مجوزہ معاہدہ کی 14 نکات سامنے آگئے

By Mehboob ur Rehman Last updated جون 18, 2026
ایران کے بعد امریکہ کی طرف سے بھی مجوزہ معاہدہ کی 14 نکات سامنے آگئے

فوٹو : فائل

اسلام آباد: ایران کے بعد امریکہ کی طرف سے بھی مجوزہ معاہدہ کی 14 نکات سامنے آگئے ہیں، اس حوالے سے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی میڈیا سے گفتگو کے دوران امریکی حکام نے بتایا کہ 14 نکات یا شقوں پر مشتمل اس معاہدے کے اہم نکات درج ذیل ہیں:

لبنان سمیت تمام محازوں پر جنگ بندی اس معاہدے میں شامل ہے، معاہدے میں ’تمام محاذوں بشمول لبنان فوری اور مستقل فوجی کارروائیوں کے خاتمے‘ کا اعلان کیا گیا ہے۔

فریقین میں 60 دن میں حتمی معاہدہ ہو گا امریکہ اور ایران اس بات پر متفق ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ 60 دن کے اندر حتمی معاہدے پر مذاکرات مکمل کریں گے، جس میں باہمی رضامندی سے توسیع بھی ممکن ہوگی۔

امریکہ 30 دن کے اندر ایران پر عائد اپنی بحری ناکہ بندی ختم کرے گا۔ اس دوران بحری آمدورفت کو جنگ سے قبل کی سطح کے مطابق بحال کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ حتمی معاہدے کے 30 دن کے اندر امریکہ ایران کے اطراف سے اپنی افواج کے انخلا کا بھی پابند ہوگا۔

آبنائے ہرمز کی بحالی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز 60 دن تک بغیر ٹول کے کھلی رہے گی، جس کے بعد ایران خلیجی ممالک، خصوصاً عمان کے ساتھ مل کر اس پر طویل المدتی معاہدہ کرے گا۔

امریکہ اور علاقائی شراکت دار کم از کم 300 ارب ڈالر کا ایک فنڈ قائم کریں گے جو ایران کی تعمیر نو اور معاشی ترقی کے لیے ہوگا تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ ایرانی رویہ سے مشروط کیا ہے۔

اس معاہدے کی ایک شق یہ بھی ہے کہ امریکہ اس بات کا پابند ہوگا کہ ایران پر عائد تمام اقسام کی پابندیاں ختم کی جائیں، جس کا شیڈول بعد میں طے کیا جائے گا۔

دونوں ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا اور ایران اپنے افزودہ جوہری مواد کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی میں ’موقع پر ملا کر غیر مؤثر‘ کرنے پر آمادہ ہوگا۔

  • ا

    مریکہ ایران مفاہمت کے تکات 

1۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ موجودہ جنگ کے تمام محاذوں بشمول لبنان میں فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کرتے ہیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی نہ کرنے، طاقت کے استعمال یا دھمکی سے گریز کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ حتمی معاہدہ اس شق اور دیگر تمام شقوں کی توثیق کرے گا۔

2۔ ایران اور امریکا ایک دوسرے کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کریں گے اور ایک دوسرے کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔

3۔ دونوں ممالک زیادہ سے زیادہ 60 روز کے اندر حتمی معاہدے پر مذاکرات مکمل کریں گے، جس میں باہمی رضامندی سے توسیع بھی ممکن ہوگی۔

4۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوتے ہی امریکا بحری ناکہ بندی ختم کرے گا، ایران کے خلاف کسی بھی رکاوٹ یا مداخلت کو روکے گا اور 30 روز کے اندر بحری آمدورفت کو مکمل طور پر بحال کرے گا۔ جہازوں کی آمدورفت ایران کی جنگ سے قبل کی سطح کے مطابق ہوگی۔ امریکا حتمی معاہدے کے بعد 30 روز کے اندر اپنے فوجی دستے اردگرد کے علاقوں سے واپس بلائے گا۔

5۔ ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے فوراً بعد اقدامات کرے گا تاکہ خلیج فارس اور بحیرہ عمان کے درمیان تجارتی جہازوں کی آمدورفت 30 روز کے اندر جنگ سے قبل کی سطح پر بحال ہو سکے، جبکہ تکنیکی رکاوٹوں کے خاتمے اور بارودی سرنگوں کی صفائی کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

6۔ امریکا اپنے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایران کی بحالی اور اقتصادی ترقی کے لیے ایک جامع منصوبہ تشکیل دے گا، جس کے لیے کم از کم 300 ارب ڈالر کی مالی معاونت یقینی بنائی جائے گی۔ اس منصوبے کے نفاذ کا طریقہ کار حتمی معاہدے کے تحت 60 روز میں تیار کیا جائے گا۔

7۔ امریکا حتمی معاہدے کے تحت طے شدہ شیڈول کے مطابق ایران پر عائد تمام پابندیاں ختم کرے گا، جن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کی قراردادیں، اور تمام یکطرفہ امریکی بنیادی اور ثانوی پابندیاں شامل ہیں۔

8۔ ایران اپنے اس مؤقف کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ کبھی جوہری ہتھیار تیار نہیں کرے گا۔ ایران اور امریکا اس بات پر متفق ہیں کہ افزودہ مواد اور دیگر تمام جوہری امور، بشمول ایران کی جوہری ضروریات، کو حتمی معاہدے میں مناسب انداز میں حل کیا جائے گا۔ حتمی معاہدہ اس شق کی توثیق کرے گا۔

9۔ حتمی معاہدے تک موجودہ صورتحال برقرار رکھی جائے گی۔ ایران اپنے جوہری پروگرام میں موجودہ حیثیت برقرار رکھے گا جبکہ امریکا ایران پر نئی پابندیاں عائد نہیں کرے گا اور نہ ہی خطے میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کرے گا۔

10۔ امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے فوراً بعد اور پابندیوں کے خاتمے تک امریکی محکمہ خزانہ کے ذریعے ایرانی خام تیل، پیٹروکیمیکل مصنوعات اور ان سے متعلق تمام خدمات، بشمول بینکاری، انشورنس اور ٹرانسپورٹ، کے لیے رعایتی اجازت نامے (Waivers) جاری کرے گا۔

11۔ امریکا اس بات کا پابند ہوگا کہ حتمی معاہدے کی جانب مذاکرات میں پیش رفت کے ساتھ ایران کے منجمد یا محدود فنڈز اور اثاثے جاری کیے جائیں اور مکمل طور پر قابل استعمال بنائے جائیں۔ یہ فنڈز، خواہ مرکزی اکاؤنٹ میں ہوں یا منتقل کیے گئے ہوں، ایرانی مرکزی بینک کی جانب سے مقرر کردہ حتمی مستفیدین کو ادائیگی کے لیے استعمال کیے جا سکیں گے۔ امریکا اس مقصد کے لیے تمام ضروری اجازت نامے اور لائسنس جاری کرے گا۔

12۔ ایران اور امریکا اس بات پر متفق ہیں کہ حتمی معاہدے پر عملدرآمد اور مستقبل میں اس کی پاسداری کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی نظام تشکیل دیا جائے گا۔

13۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد، اور شق 4، 5، 10 اور 11 پر عملدرآمد کے آغاز اور اس کے تسلسل سے متعلق یقین دہانیوں کے بعد، ایران اور امریکا باقی ماندہ شقوں کے حوالے سے حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات شروع کریں گے۔

14۔ حتمی معاہدے کی توثیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک لازمی اور پابند قرارداد کے ذریعے کی جائے گی۔

 

ایران کے بعد امریکہ کی طرف سے بھی مجوزہ معاہدہ کی 14 نکات سامنے آگئے
Mehboob ur Rehman 2082 posts 0 comments

Mehboob ur rehman tanoli , Senior journalist working in main stream media .

Prev Post

جنگ بندی معاہدہ پر ڈونلڈ ٹرمپ اور مسعود پزشکیان دستخط کر سکتے ہیں، ایرانی وزارتِ خارجہ

Next Post

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستان ٹیم انڈیا کے بعد جنوبی افریقہ سے بھی ہار گئی

You might also like More from author
نیشنل

ارجنٹینا سے شکست پر مصری کوچ حسام حسن برہم، ورلڈ کپ میں ریفری اور وی اے آر پر سنگین…

نیشنل

پاکرا نے ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کی ریٹنگ بڑھا کر اے پلس کردی

نیشنل

صوابی اراضی معاوضہ کیس میں خیبرپختونخوا حکومت کی تمام اپیلیں مسترد

نیشنل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز میں بڑی وصولی کا انکشاف

Prev Next

Comments are closed.

Sasta sarya
Ads by Google
  • ہوم پیج
  • انٹرنیشنل
  • کھیل
  • صحت و تعلیم
  • شوبز
  • میرا گائوں
  • کالم
  • جرائم
  • دلچسپ و عجیب
  • انٹرویو
  • ادب
  • English
    • News
    • Blog
  • Privacy Policy
  • زمینی حقائق ڈاٹ کام ضابطہ اخلاق
  • About us
  • Contact us
© 2026 - زمینی حقائق ڈاٹ کام. All Rights Reserved.
Website Design: BetterStudio
Sign in

Welcome, Login to your account.

Forget password?
Sign in

Recover your password.

A password will be e-mailed to you.