آئی سی سی کی رینکنگ جاری،ابراراحمد،صاحبزادہ فرحان موجود، شاہین شاہ سلمان آغا غائب
فوٹو : فائل
دبئی : آئی سی سی کی رینکنگ جاری،ابراراحمد،صاحبزادہ فرحان موجود، شاہین شاہ سلمان آغا غائب ہیں اور پہلے دس نمبر پر بھی نہیں آسکے ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی 20 کی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔
ٹی 20 بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بنگلادیش کے توحید ہیری دوئے 9 درجے ترقی کے بعد 39ویں نمبر پر آگئے۔
ٹی 20 بولرز میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے، پاکستان کے ابرار احمد تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ ٹی 20 آل راؤنڈز میں زمبابوے کے سکندر رضا کا پہلا نمبر پر برقرار ہے۔
ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں ڈیرل مچل کی پہلی،ویرات کوہلی کی دوسری پوزیشن برقرار ہے، بنگلادیش کے نجم الحسین شنتو 11 درجے بہتری کے بعد 32 ویں نمبر پر آگئے۔
ون ڈے بولرزرینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر، پاکستان کے ابرار احمد کی 11 ویں پوزیشن برقرار ہے۔ بنگلادیش کے شرف الاسلام 11 درجے بہتری کے بعد 28 ویں نمبر پر آگئے، بنگلادیش کے مستفیض الرحمان 14 درجے بہتری کے بعد 41 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ بنگلادیش کے ناہید رانا 16 درجے بہتری کے بعد 48 وین پوزیشن پر آگئے۔
واضح رہے اس رینکنگ میں پاکستان کے ونڈے کپتان شاہین شاہ ٹاپ ٹین سے غائب ہیں اور 19 ویں نمبر پر جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں 25 ویں نمبر پر ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی کے ایک عرصہ سے کپتان رہنے والے سلمان علی آغا رینکنگ لسٹ میں کہیں موجود نہیں ہیں۔
Comments are closed.