رمیض راجہ پاکستان جونئر لیگ ختم کرنے کے فیصلہ پر سیخ پا

فوٹو: فائل

لاہور: رمیض راجہ پاکستان جونئر لیگ ختم کرنے کے فیصلہ پر سیخ پا، سابق چیئرمین پی سی بی نے نئی مینجمنٹ کے فیصلے پر افسوس کااظہار کیا۔

پاکستان جونیئر لیگ کو ختم کرنے کے فیصلے پر سابق چیئرمین پی سی بی رمیض راجہ سخت نالاں، کہا افسوس پاکستان جونئر لیگ انتقامی سیاسیت کی نذر ہوگئی۔

سابق کپتان رمیض راجہ نے ٹوئٹر پر بیان میں میجمنٹ کمیٹی کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیا، ان کا کہنا تھا یہاں تک کہ پی جے ایل کے سات بچوں نے پی ایس ایل آٹھ کی ایمرجنگ کیٹیگری میں جگہ بنائی۔

ان میں سے 3 پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کے ریزرو کھلاڑیوں میں ہیں،اس کے باوجود یہ فیصلہ ہوا۔

اس کے ساتھ انھوں نے امریکا کے سابق باسکٹ بال پلیئر میجک جانسن کے الفاظ شیئر کیے کہ ‘تمام بچوں کو ذرا سی مدد اور امید کی ضرورت ہوتی ہے، ساتھ ہی انہیں کسی ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہے جو ان پر بھروسہ کرے۔

Comments are closed.