اسٹیبلشمنٹ میں تاحال جنرل ریٹائرڈ باجوہ کا سیٹ اپ کام کر رہا ہے
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے حسین حقانی کو ہائر کیا،ڈونلڈ لو کو پاکستان سے سبق پڑھایا گیا، عمران خان کا کہنا تھااسی لئے حسین حقانی میرے خلاف مہم اور جنرل باجوہ کی تشہیر کرتے رہے
سابق وزیراعظم نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا جنرل باجوہ نے آخری ملاقات میں کہا آپ پلے بوائے ہیں، میں نے جواب دیا ہاں میں پلے بوائے رہا ہوں، قمر کمر پر چھرا مار رہا تھا اور ہمدردی بھی کر رہا تھا۔
عمران خان نے کہا ہمارے 3 اراکین پنجاب اسمبلی کو اعتماد کے ووٹ کیلئے اسٹیبلشمنٹ نے نیوٹرل رہنے کا کہا ہے،اسٹیبلشمنٹ میں تاحال جنرل ریٹائرڈ باجوہ کا سیٹ اپ کام کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کراچی میں ایم کیو ایم کو اکٹھا اور بی اے پی کو پیپلز پارٹی میں شامل کرایا جا رہا ہے، پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا نام ایک آدمی ہے، باجوہ احتساب نہیں کرنا چاہتے تھے اس لئے تعلقات خراب ہوئے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت اسمبلیوں میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں، اسمبلیوں میں جاکر کیا کریں گے استحکام صرف شفاف الیکشن سے ہی ممکن ہے، اسٹیبلشمنٹ معیشت سمیت تمام بحرانوں سے نکلنے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی خاتون خانہ ہے، ہم آڈیو لیکس سے اپنی نوجوان نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں، ملک میں شفاف الیکشن ہوں اور پائیدار حکومت بنے، شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئیگا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے امید کااظہار کیا ک اسٹیبلشمنٹ معیشت سمیت سب بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ بلاول بھٹو کو افغانستان کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں، موجودہ افغان حکومت کے ساتھ بہترین تعلقات تھے، دہشت گردی بیچ کر ڈالرز کمائے جا سکتے ہیں، مشرف نے بھی دہشت گردی بیچ کر ڈالرز کمائے لیکن 80 ہزار جانوں کا ضیاع ہوا۔
کرکٹ معاملات کی بات آئی تو عالمی کپ جیتنے والے کپتان عمران خان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کو کرکٹ کی الف، ب بھی نہیں معلوم ہے۔
انھوں نے کہا رمیض راجہ کے دور میں پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچی، رمیض راجہ نے پیسے بچائے اور یہ لٹا رہے ہیں، نجم سیٹھی کو لانے کے لئے پی سی بی کا آئین تبدیل کر دیا۔
Comments are closed.