ملک میں نئے صوبوں کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا خیرمقدم

فوٹو:فائل

اسلام آباد: مرکزی کو آرڈی نیٹر صوبہ ہزارہ تحریک پروفیسر سجاد قمر، ضلعی کو آرڈی نیٹرز عبدالرزاق عباسی، پرنس فضل حق،طارق خان سواتی، زر گل خان،خان زادہ خان،سید رفیع اللہ شیرازی نے ملک میں نئے صوبوں کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا خیرمقدم کیا ہے۔

اپنے ایک مشترکہ بیان میں انھوں نے کہا کہ چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف کی قیادت میں تحریک کا ایک دیرینہ مطالبہ تسلیم ہونا بہت بڑا قدم ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا صوبہ ہزارہ تحریک کی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ مرتضی جاوید عباسی کو کوششیں قابل قدر ہیں۔اور ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مرتضی جاوید عباسی نے وفاقی وزیر پارلیمانی امور بنتے ہی پہلے اجلاس کے ایجنڈے میں صوبہ ہزارہ کو شامل کیا تھا۔اور اب پارلیمانی کمیٹی کے قیام میں بھی انھوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ تحریک کی مسلسل کوششوں سے وفاقی وزیر سیفران سینیٹر محمد طلحہ محمود نے سینیٹ میں  بھی صوبہ ہزارہ کا بل پیش کیا۔اور سینیٹر پیر صابر شاہ نے بھی اس بل کا اعادہ کیا۔

اسی طرح قومی اسمبلی میں مرتضی جاوید عباسی اور ڈاکٹر سجاد اعوان نے تین سال قبل بل جمع کروایا تھا۔رہنماوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے۔

کمیٹی فوری طور پر اپنے اجلاس منعقد کرے اور سب سے پہلے صوبہ ہزارہ اور اس کے ساتھ ساتھ ملک میں جہاں جہاں ضرورت ہے وہاں پر نئے صوبے بنائے جائیں۔

Comments are closed.