امریکہ کو چاہئے کہ وہ پاکستانی نوجوانوں کی مدد جاری رکھے،امریکی سفیر

اسلام آباد: پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نےاعلیٰ تعلیم اورافرادی قوت کی ترقی سے متعلق اسلام آباد میں بین الاقو امی کانفرنس کا افتتاح کیا۔

امریکی سفیر نےکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا امریکہ کو چاہئے کہ وہ پاکستانی نوجوانوں کی مدد جاری رکھے،امریکی سفیرکا کہنا تھا ریاستہائے متحدہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان 75 برس سے قائم دیرینہ شراکت کی تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا ایک ایسے ملک میں جس کی آبادی کا 60 فیصد سے زیادہ حصہ 30 سال سے کم عمر کےنوجوانوں پر مشتمل ہو،امریکہ کو چاہئے کہ وہ نوجوانوں کی مدد جاری رکھے تاکہ وہ اپنی قابلیت کو بھرپورانداز میں بروئے کار لا سکیں۔

۔ اس موقع پر یوٹاہ یونیورسٹی کے عہدیدار اور وفاقی وزیر برائے ترقیاتی منصوبہ بندی اور خُصوصی اقدامات احسن اقبال بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

اس کانفرنس کا موضوع اکیسویں صدی میں اعلیٰ تعلیم کا کردار ہے جبکہ تعلیم اور ملازمت کے درمیان بدلتی ہوئی صورتحال کو اجاگر کرتے ہوئے کانفرنس اس نکتہ کو زیر بحث لائے گی۔

انھوں نے کہا کہ جامعات کس طرح اس تغیر پذیر صورتحال سے نمٹنے کے لیے نئے سرے سے صف بندی کر سکتی ہیں۔

اس کانفرنس کا انعقاد ہائر ایجوکیشن سسٹم اسٹرینتھننگ ایکٹیوٹی ( ایچ اِی ایس ایس اے) کے تحت کیا ،جبکہ اس کے لیے اعانت امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی ( یو ایس ایڈ) کے تعاون سے فراہم کی جارہی ہے۔

پاکستان کی سولہ سرکاری جامعات اور دیگر شراکت داروں کی شرکت، مقصد جامعات میں ایسے موضوعات پرتدریس اور تحقیق کو پروان چڑھانا ہے جس کی عملی میدان میں ضرورت ہو اور یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے افراد کو ملازمتیں میسر آ سکیں۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں اصلاحات کا خیر مقدم کرتی ہے اور ہم مُلک میں وافر تعداد میں دستیاب نوجوان افرادی قوت کی قابلیت کا بھرپور فائدہ اُٹھانے کے لیے امکانات کی متلاشی ہیں۔

انہوں نے امریکی حکومت کے ساتھ پاکستان کی 75 برسوں پر مُحیط شراکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے تعلیم کے شعبہ میں خُصوصی سرمایہ کاری کے ذریعہ تدریسی ماہرین کو معاونت کی فراہمی قابل تحسین کاوش ہے۔

احسن اقبال نے ترقیاتی سرگرمی کو آگے بڑھانے کے لیے تعلیمی اداروں ، سرکاری اور نجی شعبہ کے درمیان تعاون بڑھانے اور اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ اِی سی) پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کہا کہ ایچ ای سی گریجویٹ افراد کی ملازمتوں میں شمولیت کی شرح میں بہتری کے لیے ماہرین کی کھیپ تیار کرنے پر امریکی حکومت کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔

امریکہ سے یوٹاہ ریاست کے سینیٹر کیتھ گرووَر نے کہا کہ کسی بھی تعلیمی ادارے کا حتمی مقصد نوجوانوں کو ایسی کلیدی مہارتوں سے ہمکنارکرنا ہوتا ہے جن کو بروئے کار لاتے ہوئے وہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر افرادی قوت میں مثبت کردار ادا کرسکیں۔

Comments are closed.