وزیراعظم کا عمران خان کی پیشکش پر اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم کا عمران خان کی پیشکش پر اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ ،شہبازشریف پی ٹی آئی سے مزاکرات اوراسمبلیوں کی تحلیل پر اتحادیوں کاموقف جاننا چاہتے ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصا ف نے آ ج ہی حکومت کو پیشکش کی تھی کہ وہ الیکشن کے حوالے سے مل کربیٹھیں تاکہ تاریخ پر بات کی جاسکے ساتھ یہ دھمکی بھی دی تھی کہ مزاکرات نہ کئے تو اسمبلیاں توڑ دیں گے۔

شہبازشریف کل حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کےقائدین سے مشاورت کریں گے، شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔

وزیراعظم کو لاہور میں پارٹی قائدین کی پنجاب میں حکمت عملی سے متعلق بریفنگ دی گئی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر مختلف آپشنز کو مختلف پہلووں سے دیکھا گیا۔

لیگی رہنماؤں نے دعوی کیا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کےلیے تیار ہے، اعتماد کے ووٹ کیلیے گورنر کی سمری کا آپشن بھی موجود ہے۔

 اگر یہ فیصلہ کرلیا گیا تو پھر گورنرپنجاب کسی بھی وقت وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کواعتماد کے ووٹ کیلیے کہہ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کوپارليمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب سے میں چیئرمین تحریک عمران خان نے حکومت کو پیشکش کرتے ہوئےکہا تھا کہ اگر عام انتخابات پر بات کرنا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں۔

Comments are closed.