لانگ مارچ ، پی ٹی آئی کا این او سی جلد جاری کرنے کامطالبہ

فائل:فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد انتظامیہ کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ لانگ مارچ میں لوگ بڑی تعداد میں ہیں، این او سی جلد جاری کیا جائے۔

پی ٹی آئی کے مطابق انتظامیہ دھرنے کے مقام کا این او سی جاری کرے تاکہ انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے، دھرنے کے مقام کا انحصار انتظامیہ کے روٹ اور این او سی سے مشروط ہے۔

پی ٹی آئی حکام کاکہناہے کہ سری نگر ہائی وے پر پہلے بھی سیاسی جماعتیں دھرنا دے چکی ہیں، عدالتی احکامات کی روشنی میں سری نگر ہائی وے پر دھرنا دینے کی اجازت ہے، این او سی جاری نہ کرنا سپریم کورٹ فیصلے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جواب میں مزید کہا گیا کہ 25 مئی کے لانگ مارچ میں طاقت کے استعمال سے صورتحال خراب ہوئی، دو جولائی کو پی ٹی آئی نے نہیں بلکہ سکیورٹی کے ناکافی انتظامات نے نقصان پہنچایا، 30 جون کو بھی پی ٹی آئی کو جلسے سے کچھ دیر پہلے اجازت نامہ دیا گیا۔

Comments are closed.