زمبابوے نے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان کو 1 رنز سے ہرادیا
فوٹو: فائل
پرتھ: زمبابوے نے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان کو 1 رنز سے ہرادیا، پاکستانی بلے باز 132 رنز کے تعاقب میں8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنا سکے۔
بابراعظم اور رضوان نے سست رفتار آغاز کیا پھر یکے بعد دیگرے4 اور14 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے،افتخار5، شاداب خان17 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
شان مسعود 44 رنز بنا کر ایک بار پھر ٹاپ سکورر رہے اور اسی طرح حیدر علی ایک پھرفیل ہوئے اور صفر رنز پرپہلی بال پر آوٹ ہوگئے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے دی۔
زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 3 اور براڈ ایون نے 2 کھلاڑی آؤٹ کیے،یوں پاکستان کو لگا تار دومیچز میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پژا۔
پہلے میچ میں بھارت نے 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔دو میچز میں ہار کے بعد قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچے کا سفر بظاہر مشکلات سے دوچار ہوگیا ہے۔
اس سے قبل پرتھ کے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ گراؤنڈ (واکا) میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کے کپتان گریک اروائن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
A stunning evening in Perth
💔 Last-ball heartbreak again for Pakistan
☝️ Raza stars in brilliant bowling unit
😅 Brad Evans holds his nerve to win it#PAKvZIM delivered drama in spades at the #T20WorldCuphttps://t.co/de1IYRKjZo— ICC (@ICC) October 27, 2022
زمبابوے کے کریگ اروائن اور ویسلے مدھیویر نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو 42 رنز کا آغاز فراہم کیا، ویسلے مدھیویر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اروائن نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔
ملٹن شمبا کو 8 کے انفرادی اسکور پر شاداب خان نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا، پھر 14 ہویں اوور میں شاداب خان نے پہلے سین ولیمز کو 31 رنز پر بولڈ کیا۔
پھر اگلی ہی گیند پر ریگس چکا بوا کو بھی اگلی ہی گیند پر سلپ میں بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ شاداب خان نے 4 اوورز میں 23 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس کے بعد محمد وسیم جونیئر نے سکندر رضا کو بھی 9 رنز پر پویلین بھیج دیا اور پھر اگلی ہی گیند پر لیوک جونگوی کو بھی بولڈ کر دیا۔
وسیم جونئر نے چار اوورز میں 24 رنز دے کر4 وکٹ حاصل کئے ، حارث روف نے 4 اوورز میں 12 رنز دے کرایک وکٹ حاصل کی۔
ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ ہاراہے اور بھارت سے ہارنے کے بعد پاکستان کا یہ اہم میچ تھا اور گروپ میں دوسری پوزیشن کیلئے ہر میچ جیتنا ضروری تھا۔
Comments are closed.