سری لنکاسپر12 میں پہنچ گیا، امارات نے نمیبیا کوشکست دیدی

فوٹو: آئی سی سی 

جنوبی جی لانگ: سری لنکاسپر12 میں پہنچ گیا، امارات نے نمیبیا کوشکست دیدی،ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے کوالیفائی راونڈ میں سری لنکا نے اپنے آخری کوالیفائی میچ میں نیدر لینڈ کو16 رنز سے ہرایا۔

جی لانگ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتےخ ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز سکور کیے۔

 سری لنکا کے کوشل مینڈس نے 5 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 79 رنز کی اننگز کھیلی،پاتھون نسانکا 14، دھننجایا ڈی سلوا 0، چارتھ اسالنکا 31، بھانوکا راجا پاکسے 19 اور کپتان داسن شاناکا 8 رنز بناسکے۔

http://

 نیدرلینڈز کی جانب سے پال وین میکرین اور بس ڈی لیڈز نے 2، 2 جبکہ فریڈ کلاسن نے ایک وکٹ حاصل کی،نیدرلینڈ کی طرف سے، میکس او ڈاؤڈ کے علاوہ کوئی بیٹر لنکن بالرز کے خلاف مزاحمت نہ کرسکا۔

 انہوں نے 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 65 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر بیٹرز میں وکرم جیت سنگھ 7، بس ڈی لیڈز 14، کولن ایکرمین 0، ٹام کوپر 16، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 21، ٹم پرنگل 2 اور فریڈ کلاسن 3 رنز بناکر نمایاں رہے۔

سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسرنگا نے 3، مہیش تھیکشنا 2 جبکہ لاہیرو کمارا ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

دوسری میچ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اورمقررہ 20 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنزبنائے،محمد وسیم نے50 ،اروند21 اورعلی شان 4 رنز بنا کرآوٹ ہوئے۔

http://

کپتان رضوان43 اورباصل حمید25 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، نمبییا کی طرف سےویزے ، سکولٹزاوربن شکونگو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں نمبییا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نصان پر 141رنز بناسکی، آٹھویں وکٹ پر ٹرمپل مین اور ڈیوڈ ویزے کے درمیان70 رنز کی شراکت ہوئی۔

آخری 2 اوورز میں نمیبیاکو صرف 20 رنز درکار تھے تاہم انیسویں اوور میں ویزے کے55 رنز پر آوٹ ہونے کے باعث پیچھے رہ جانےوالے کھلاڑی ہدف پورا نہ کرسکے۔

Comments are closed.