پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیانات کو مسترد کردیا

فائل:فوٹو

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیانات کو یکسر مسترد کر تے ہوئے کہاہے کہ پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی نہیں، عالمی و علاقائی امن کا حامی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کا بیانات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی نہیں، عالمی و علاقائی امن کا حامی ہے، پاکستان کی قیام امن اور سلامتی کے لیے کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پوری دنیا پاکستان کی علاقائی امن کی کوششوں کی معترف ہے، پاکستان نہیں بلکہ بھارت علاقائی امن و سلامتی سے کھیل رہا ہے، بھارت جموں و کشمیر پر غاصبانہ تسلط، تشدد، جارحیت، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بے جے پی سرکار نے کشمیر اور بھارت میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کی ہیں۔

Comments are closed.